ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائی کورٹ نے 22 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے کر دیے

لاہور ہائی کورٹ نے 22 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے کر دیے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائی کورٹ نے 22 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے کر دیے،7 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،ہائی کورٹ نے تبدیل ہونے والے سیشن ججز کو 17 فروری تک نئی تعیناتی پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی.

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید اقبال بوسال کا ننکانہ صاحب سے تبادلہ کرکے انہیں ڈی جی جے اینڈ ایم لاہور ہائی کورٹ تعینات کیا گیا ہے،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قمر سلطان کا وہاڑی سے تبادلہ کرکے انہیں سیشن جج سرگودھا تعینات کیا گیا ہے ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور چوہدری محمد طارق جاوید کا تبادلہ کرکے انہیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال تعینات کیا گیا ہے،پریزائڈنگ افیسر سپیشل کورٹ افنس بینکنگ کورٹ لاہور شوکت کمال کا تبادلہ کیا ،شوکت کمال ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرانوالہ تعینات کیاگیا ہے،جج احتساب عدالت نمبر 10 لاہور زبیر شہزاد کیانی کا تبادلہ کرکے انہیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نارووال تعینات کیا گیا ہے،تقرری کے منتظر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد عباس سیال کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈی جی خان تعینات کیا گیا ہے، سپیشل جج انٹی کرپشن ملتان سید اصغر علی کا تبادلہ کرکے انہیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میاوالی تعینات کیا گیا ہے،پریزائڈنگ افیسر صارف عدالت ڈی جی خان محمد اکرم کا تبادلہ کرک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے،تقرری کے منتظر شہزاد حسین کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پاکپتن تعینات کی گیا ہے،سینیئر سپیشل جج انٹی کرپشن پنجاب لاہور سردار محمد اقبال ڈوگر کا تبادلہ کرکے انہیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی تعینات کیا گیا ہے،جج سپیشل کورٹ سینٹرل گوجرانولہ گلزار احمد خالد کا تبادلہ کرکے انہیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ننکانہ تعینات کیا گیا ہے،
سینیئر ایڈیشنل رجسٹرار ملتان بینچ عابد رضوان عابد کا تبادلہ کرکے انہیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور تعینات کیا گیا ہے،جج بینکنگ کورٹ ملتان ناصر حسین کا تبادلہ کرکے انہیں سیشن جج راجن پور تعینات کیا گیا ہے،سپیشل جج انٹی کرپشن کورٹ راولپنڈی علی نواز کا تبادلہ کرکے انہیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان تعینات کیا گیا ہے،پریزائڈنگ افیسر لیبر کوٹ ڈی جی خان شاہد اسلام کا تبادلہ کرکے انہیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولپور تعینات کیاگیا ہے،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نارووال محمد اعجاز الرحمان کا تبادلہ کرکے انہیں سیشن کورٹ لاہور میں او ایس ڈی تعینات کردیا گیا ہے،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرانولہ جاوید اقبال کا تبادلہ کرکے انہیں۔ بھی سیشن کورٹ لاہور میں او ایس ڈی تعینات کر دیا گیا ہے،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال صادق مسعود صابر ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈی جی خان عاصم منصور ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولپور محمد سرفراز اختر ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجن پور خاور رشید اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پاکپتن محمد عارف خان نیازی کا تبادلہ کرکے انہیں سیشن کورٹ لاہور میں آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی تعینات کیا گیا ہے .

 

Ansa Awais

Content Writer