ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 وزیر اعلیٰ سید محسن نقوی نے شیخ زید ہسپتال کی نئی او پی ڈی کا افتتاح کر دیا

Mohsin Naqvi, Shaikh Zaid Hosptal, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب کے  وزیر اعلیٰ  سید محسن رضا نقوی نے شیخ زید ہسپتال کی نو تعمیر شدہ او پی ڈی   (آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ) کا افتتاح کردیا۔

وزیر اعلیٰ نے افتتاحی پلیٹ کی پردہ کشائی کی اور دعا کی۔

 وزیر اعلیٰ محسن نقوی نےنو تعمیر شدہ  او پی ڈی کا معائنہ کیا۔  37 کروڑ روپے کی لاگت سے شیخ زید ہسپتال کی او پی ڈی کی تعمیرِ نو اور  تزین و آرائش کی گئی ہے۔ محسن نقوی نےاو پی ڈی میں قائم تمام شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ وزیر اعلیٰ ہسپتال کا دورہ ختم کرکے ائیر پورٹ روانہ ہو گئے جہاں سے انہیں ملتان جانا ہے۔