ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کی ضلعی عدالتوں میں وکلا نے تالہ بندی کردی

 لاہور کی ضلعی عدالتوں میں وکلا نے تالہ بندی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان الیاس: لاہور کی ضلعی عدالتوں میں وکلا نے تالہ بندی کردی ،سیشن کورٹ، سول کورٹ سمیت دیگر عدالتوں میں پیش ہونیوالے سائلین خوار ،ہزاروں کیسز کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی ۔
 ماتحت عدالتوں میں وکلاءنےمطالبات کی منظوری کیلئے انوکھا طریقہ اپنا لیا، اس بار ہڑتال کیساتھ عدالتوں کو تالے لگاکر ججز، سائلین اورعدالتی عملے کو باہر نکال دیا۔ لاہور بارنے وکلاء کو تحصیل کی سطح پر منتقل کرنے اور ہائیکورٹ میں تھوڑ پھوڑ کرنیوالے وکیل کیخلاف دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کامطالبہ کیا ہے۔
لاہور بارایسوسی ایشن کے صدرراؤسمیع سمیت دیگروکلاء نے ضلعی عدالتوں کو تحصیل کی سطح پر منتقل کرنے اورایڈووکیٹ ماجد جہانگیر کیخلاف دہشتگردی کی دفعات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء برادری کوکسی بھی سطح پر اعتماد میں نہیں لیاگیا۔صدرماڈل ٹاون بارچودھری عظمت ضیاءسندھو کا کہناتھاکہ جووکلاء اس نوٹیفکیشن کے حق میں بیان دےرہےہیں وہ اسکی پیچیدگی سے واقف نہیں، اس معاملہ پرباروکلاء سب ایک پیچ پرہیں ۔
سائلین کووکلاء کی جانب سے تالہ بندی پر شدید پریشانی کا سامنا رہا، جبکہ انہیں مقدمات کی پیروی کےبغیرہی واپس لوٹنا پڑا۔ عدالتوں کی تالا بندی کے باعث ہزاروں کیسز کوبغیرکارروائی ملتوی کردیا گیا۔