ویب ڈیسک: لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ویلنٹائن ڈے کے تحفے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ویلنٹائن ڈے کے تحفے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ انسٹاگرام پر شاہین شاہ آفریدی نے خصوصی اسٹوری شیئر کی جسے دیکھ کر مداح خوش ہوگئے۔شاہین شاہ آفریدی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں گلاب کے پھولوں کے گلدستے کی تصویر شیئر کی جس پر ’ویلنٹائن ڈے‘ کا کارڈ بھی لگا ہوا تھا۔
قومی کرکٹر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ’شکریہ! میری محبت۔‘ تاہم شاہین شاہ آفریدی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں یہ واضح نہیں کیا کہ اُنہیں یہ تحفہ کس نے بھیجا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ فاسٹ اسٹار پاکستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی بیٹی سے شادی کریں گے، اس خبر کی تصدیق دونوں خاندانوں نے نے پچھلے سال کی تھی۔
واضح رہے کہ شاہین جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی قیادت کر رہے ہیں، جہاں ان کی ٹیم اچھی فارم میں نظر آرہی ہے کیونکہ وہ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔