وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کر لیا

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبائی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا، 23 نکاتی ایجنڈا منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔    

تفصیلات کے مطابق کل صبح گیارہ بجے ہونے والے اجلاس میں ملتان جم خانہ کے لیے سرکاری اراضی لیز پر دینے کا ایجنڈا منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ کچی آبادیوں کی ریگولرائزیشن سکیم کی ریویژن، ملتان میں 200 بستروں پر مشتمل جنرل ہسپتال کی تعمیر کی سفارشات منظور کی جائیں گی جبکہ پنجاب ہیپاٹائٹس رولز، صوبائی ڈرگ ٹاسک فورس اور پنجاب میوزیم ایکٹ بھی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اجلاس میں پنجاب ٹریول ایجنسی ایکٹ میں ترامیم، ایل ڈی اے سٹی میں نیا پاکستان اپارٹمنٹ منصوبے کے تحت اپارٹمنٹ الاٹ کرنے کی منظوری لی جائے گی۔ پنجاب اربن اور پیری اربن پالیسی بھی منظور کی جائیگی۔ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے والے ڈاکٹرز کو ہیلتھ پروفیشنلز اور سپیشل ہیلتھ کیئر الاؤنس دینے کی سمری بھی منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔