انتظار کی گھڑیاں ختم، پی ایس ایل میچز کی آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کب؟ جانیے

انتظار کی گھڑیاں ختم، پی ایس ایل میچز کی آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کب؟ جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہباز علی ) پی ایس ایل فور کے لاہور اور کراچی میں ہونیوالے لیگ میچز کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت آج رات شروع ہو جائے گی۔

پی ایس ایل دیوانوں کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں، لاہور اور کراچی میں ہونیوالے میچز کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت آج رات شروع ہو جائے گی۔

7، 9 اور 10 مارچ کو لاہور اور کراچی میں ہونیوالے میچز کیلئے ٹکٹیں آج رات سے آن لائن دستیاب ہوں، لیگ میچوں کیلئے ٹکٹوں کی قیمت پانچ سو سے تین ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

پلے آف میچز اورف ائنل کیلئے ٹکٹوں کی فروخت 20 فروری سے شروع کی جائے گی اور ان میچز کیلئے ٹکٹوں کی قیمت پانچ سو سے آٹھ ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔ تمام میچزکے 20 فی صد ٹکٹس آن لائن فروخت کئے جائیں گے۔

پی سی بی حکام کے مطابق پہلی مرتبہ آن لائن ٹکٹوں کی ہوم ڈلیوری کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

بورڈ حکام کے مطابق 25 فروری سے 13 شہروں کے 60 مراکز پر تمام میچز کیلئے ٹکٹوں کی براہ راست فروخت شروع کی جائے گی، بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ شائقین کرکٹ کی دلچسپی کے پیش نظر اس مرتبہ ٹکٹوں کی قیمت گزشتہ برس کے مقابلے میں کم رکھی گئی ہے۔