لاہور : 253 ٹریفک حادثات میں 271 افراد زخمی

لاہور : 253 ٹریفک حادثات میں 271 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شہر لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں  253 ٹریفک حادثات پیش آئے جس  دوران 271 افراد زخمی ہو گئے ۔

ریسکیو حکام کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 253 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 271 افراد زخمی ہوئے ، 100 شدید زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 171 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ 

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔