ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

23کھیلوں کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان  

23کھیلوں کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد )چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان  نے23کھیلوں کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کر دیا ۔

  تفصیلات کے مطابق چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے  ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ  آئندہ برس نیشنل گیمز کررہے ہیں جس سے اولمپکس کے لیے کھلاڑی نکلیں گے۔

  کسی بھی معاشرے کے لیے صحت مندمعاشرے کےلیے کھیلوں کا فروغ ناگزیر ہے۔

 چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز ہوچکا ہے اور ابھی بہت سے فیصلے آنے ہیں، یہ صرف آغاز ہے۔

   رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ پاکستان کے خلاف جھوٹ بولنے والے اکاؤنٹس بھارت یا اسرائیل سے آپریٹ ہو رہے ہیں، فیض حمید کو سزا دینا پاکستان میں نئے باب کا آغاز ہے اور اس فیصلے پر قوم سرخرو ہوئی ہے۔

 انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ معرکہ حق کے بعد پاکستان کا عالمی سطح پر وقار بلند ہوا ہے۔

 رانا مشہود احمد خان نے بتایا کہ بغاوت، کرپشن اور فارن فنڈنگ کے مقدمات ابھی چل رہے ہیں اور ان کے فیصلے آنے والے ہیں۔