ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب نے گرین ہائیڈروجن پراجیکٹ کی اصولی منظوری دیدی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے : وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی زیرصدارت خصوصی اجلاس طلب کیا گیا، جس میں پنجاب میں متبادل انرجی کے طورپر گرین ہائیڈروجن پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے گرین ہائیڈروجن پراجیکٹ کی اصولی منظوری دے دی، جس کے بعد پنجاب میں گرین ہائیڈورجن پراجیکٹ کیلئے جامع پلان طلب کیا گیا۔ محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں متبادل انرجی کے طورپر ہائیڈروجن کا استعمال ناگزیر ہے۔ گرین ہائیڈروجن ماحول دوست اوربہترین متبادل انرجی ہے۔
 اجلاس میں گرے،بلو اورگرین ہائیڈروجن انرجی کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیکرٹری انرجی نے گرین ہائیڈروجن پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی، انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے واٹر کو الیکٹرولائز کر کے اکسیجن اورہائیڈورجن کو الگ کیا جاتا ہے۔ پنجاب میں گرین ہائیڈروجن پراجیکٹ سے 38ملین ڈالر زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔ 8سے 10ہزار افرا د کیلئے ملازمتوں کیلئے مواقع پیدا ہوں گے۔ پنجاب میں پہلے گرین ہائیڈروجن پراجیکٹ کیلئے لینڈ اورواٹر سپلائی مہیا کی جائے گی۔ متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اورچین سمیت مختلف ممالک میں گرین ہائیڈروجن کا استعمال بڑھ رہا ہے۔انڈیا میں بس اورٹرین،کوریا میں ہائیڈروجن انرجی پر بحری جہاز چلائے جارہے ہیں۔ 
واضح رہے کہ صوبائی وزیر ایس ایم تنویر،چیئرمین پی اینڈ ڈی،سیکرٹری انرجی،سیکرٹری فنانس اوردیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔