ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آخری ٹیسٹ کیلئے کراچی پہنچ گئیں

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آخری ٹیسٹ کیلئے کراچی پہنچ گئیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  انگلینڈ اور قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت آفیشلز نے قومی ائیر لائن پی آئی اے سے سفر کیا جس کی پرواز پی کے 6331 نے دوپہر ایک بج کر 5 منٹ پر کراچی ائیرپورٹ کے جناح ٹرمینل پر لینڈ کیا۔

 ملکی اور غیرملکی کھلاڑیوں کو خصوصی حفاظتی انتظامات کے تحت ہوٹل روانہ کیا گیا جبکہ اس موقع پر سندھ پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ اور کراچی پولیس کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔

 پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ ہفتے سے کراچی میں شروع ہوگا، انگلش ٹیم کو تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 2 صفر سے فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر