ہوشیار! لاہور میں کروڑوں روپے کی جعلی کرنسی پکڑی گئی

ہوشیار! لاہور میں کروڑوں روپے کی جعلی کرنسی پکڑی گئی
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور پولیس نے جعلی نوٹ بناکر ملک بھر میں پھیلانے والا 4 رکنی گینگ گرفتار کرلیا، ملزموں کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی جعلی کرنسی برآمد کرلی گئی۔

لاہور کی غالب مارکیٹ پولیس نے جعلی کرنسی بنانے میں مہارت رکھنے والا گینگ پکڑ لیا، جو 5 ہزار اور ایک ہزار روپے کے کرنسی نوٹوں اس مہارت سے بناتا تھا کہ نوٹوں کی پہچان رکھنے والے بھی اسے پکڑ نہیں پاتے تھے۔

پولیس کے مطابق پرنٹنگ کے شعبہ سے وابستہ ملزمان نے اتنی بڑی تعداد میں جعلی نوٹوں کی چھپائی کی کہ خود بھی نہ گن سکے۔ایس ایچ او غالب مارکیٹ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان گزشتہ 2 سال سے جعلی نوٹوں کا دھندا کررہے تھے، گینگ جعلی نوٹ سپلائی کرنے کیلئے ملک کے پسماندہ علاقوں کا انتخاب کرتا تھا۔

پولیس نے ملزموں کے پرنٹنگ پریس پر چھاپہ مارا تو کروڑوں روپے کی جعلی کرنسی اور بڑی تعداد میں کاغذ سمیت دیگر خام مال پکڑا گیا۔