اداکارہ جھانوی کپور نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا، ویڈیو دیکھیں

Janhvi Kapoor new video viral
کیپشن: Janhvi Kapoor
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اداکارہ جھانوی کپور  کے ڈ ائیلاگ وائرل ہو گئے۔ انسٹا گرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں وہ بالکل الگ انداز میں نظر آرہی ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور ان دنوں انٹرنیٹ پر چھائی ہوئی ہیں۔ اداکارہ آئے دن سوشل میڈیا پر اپنی تصاویراور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ خواہ وہ نیا فوٹو شوٹ ہو یا چھٹیوں کی ہوں۔ وہ اپنی ہر سرگرمی اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں۔

انڈین فلم کبھی خوشی کبھی غم کا ایک ڈائیلاگ ہے جس میں کرینہ کپور پارٹی میں جانے کیلئے تیار ہوتے وقت شیشے میں دیکھتے ہوئے کہتی ہیں کہ تمہیں کوئی حق نہیں بنتا کہ تم اتنی خوبصورت دکھو۔ اسی ڈئیلاگ پر اداکارہ جھانوی کپور وہی انداز اپناتے ہوئے ویڈیو بنائی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جھانوی کپور پیلے رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں اور جس پر گلابی اور آسمانی رنگ کے چھوتے پھول بھی بنے ہوئے ہیں۔ صرف یہ ہی نہیں انہوں نے ساتھ سیاہ شیشے والی عینک کیساتھ گولڈن رنگ کی جھمکیاں بھی پہنی ہوئی ہیں۔ اداکارہ کی اس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔