پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سیزن فور کے شیڈول کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سیزن فور کے شیڈول کا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پی ایس ایل سیزن فور کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان، پی ایس ایل میں شیڈول 34 میچز میں سے آخری 8 میچز پاکستان میں منعقد ہوں گے۔ دفاعی چیمپئن اسلا م آباد اور چھٹی ٹیم دبئی میں 14 فروری کو افتتاحی میچ کھیلیں گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فور کے لیے شیڈول کا اعلان کردیا۔ پی ایس ایل میں شیڈول 34 میچز میں سے آخری 8 میچز پاکستان میں منعقد ہوں گے۔ تین میچز لاہور میں شیڈول پانچ میچز بشمول فائنل معرکہ کراچی میں ہو گا۔ پی ایس ایل سیزن فور میں دفاعی چیمپئن اسلا م آباد اور چھٹی ٹیم دبئی میں 14 فروری کو افتتاحی میچ کھیلیں گی۔

14 فروری کو دبئی میں ایونٹ کی افتتاحی تقریب کے ساتھ لاہور قلندرز اور دفاعی چیمپئن اسلام آباد کی ٹیمیں میدان میں دکھائی دیں گی۔ پروگرام کے مطابق دبئی، شارجہ کے ساتھ ابوظہبی بھی اس بار پی ایس ایل میچز کی میزبانی کرے گا۔ لاہور قذافی اسٹیڈیم میں 9، 10 اور 12 مارچ کو میچز ہوں گے۔ کراچی میں 07، 10، 12، 15 مارچ کو میچز کھیلے جائے گےاور فائنل 17 مارچ کو کراچی میں ہی کھیلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سیزن 4 کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer