(ملک اشرف ): 19 ججز سال 2018ء میں ریٹائر ہوجائیں گے۔ ہائیکورٹ کے 7 اور ضلعی عدالتوں کے 12 سیشن ججز ہوں گے۔
لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج محمد یاورعلی سمیت عدالت عالیہ کے 7 ججز 62 سال کی عمر پوری ہونے پر ریٹائر ہوں گے۔ سینئر ترین جج جسٹس محمد یاور علی 22 اکتوبر، 2018ء کو ریٹائر ہوں گے۔ جسٹس عبدالسمیع خاں 16 مارچ، جسٹس خالد محمود ملک 26 مارچ، جسٹس سید کاظم رضا شمسی 5 ستمبر، جسٹس عبادالرحمان لودھی27 دسمبر، جسٹس علی اکبر قریشی 28 دسمبر اور جسٹس محمد انوارالحق 31 دسمبرکو ریٹائر ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق رجسٹرار ہائیکورٹ سید خورشید انور رضوی 6 اپریل کو ریٹائر ہوجائیں گے۔ احتساب عدالت نمبر ایک لاہور میں تعینات سیشن جج امتیاز حسین 18 جنوری، جج بینکنگ کورٹ نمبر دو رائے نذیر احمد 13 اپریل، سیشن جج غفار جلیل 13 اپریل کو ریٹائر ہوجائیں گے۔ جج صارف عدالت سیشن جج ملک نذیر احمد 19 اپریل، صبح صادق 24 اپریل، خالد نوید ڈار19 مئی، جج بکنگ کورٹ نمبر چار خضر حیات سیال 4 مئی، جج چائلڈ پروٹیکشن کورٹ عبدالمصطفیٰ ندیم 31 جولائی، جج سپیشل کورٹ سنٹرل لاہور نذیر احمد گجانہ 4 اگست چیئرمین ڈرگ کورٹ گوجرانوالہ محمد سعید بھی 4 اگست اور جج سپیشل کورٹ سنٹرل ملتان محمد اشرف 31 اکتوبر 2018ء میں ریٹائر ہوجائیں گے۔