ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی قیمت میں بڑی تیزی کے بعد استحکام، عالمی مارکیٹ میں نئی صورتحال

سونے کی قیمت میں بڑی تیزی کے بعد استحکام، عالمی مارکیٹ میں نئی صورتحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت جمعہ کو مستحکم رہی، تاہم گزشتہ روز دو ماہ سے زائد کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع حاصل کرنے کے باعث قیمت میں کچھ کمی دیکھی گئی۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.1 فیصد سے بھی کم تبدیلی کے ساتھ 4,351.45 ڈالر فی اونس رہی، جبکہ امریکی گولڈ فیوچرز کی قیمت 0.3 فیصد کمی سے 4,407.70 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

سونے کی قیمت جمعرات کو 5 جون کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ اس تیزی کی بنیادی وجہ امریکی افراط زر کے نرم اعداد و شمار اور ستمبر میں امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود بڑھانے کے امکانات میں کمی بنی۔ سی ایم ای فیڈ واچ ٹول کے مطابق ستمبر میں شرح سود بڑھنے کے امکانات اب 31 فیصد رہ گئے ہیں، جو ایک ہفتہ قبل تقریباً 44 فیصد تھے۔

امریکی پروڈیوسر پرائسز جولائی میں مستحکم رہیں، جبکہ جون کی کمی پر نظرثانی کرکے 0.1 فیصد قرار دیا گیا۔ دوسری جانب جولائی میں صارفین کی قیمتوں میں بھی معمولی اضافہ ہوا، جبکہ پٹرول کی قیمت مسلسل دوسرے ماہ کم ہوئی۔

ماہرین کے مطابق شرح سود میں کمی یا شرح سود بڑھانے کے امکانات میں کمی سونے کے لیے مثبت سمجھی جاتی ہے کیونکہ سونا کوئی سود نہیں دیتا۔

دوسری جانب امریکا کی جانب سے ایران پر غیر معینہ مدت تک بحری ناکہ بندی کی دھمکی کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جس سے سپلائی سے متعلق خدشات دوبارہ بڑھ گئے۔

دیگر قیمتی دھاتوں میں چاندی کی قیمت 0.3 فیصد اضافے سے 64.66 ڈالر فی اونس رہی، پلاٹینم 0.4 فیصد اضافے کے بعد 1,724.90 ڈالر جبکہ پیلاڈیم 0.2 فیصد بڑھ کر 1,309.28 ڈالر فی اونس ہوگیا۔ تاہم دونوں دھاتیں ہفتہ وار بنیاد پر کمی کی جانب گامزن ہیں۔