ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسٹریلیا کے خلاف بنگلہ دیش کا پلڑا بھاری، تنزید حسن کی تاریخی سنچری

آسٹریلیا کے خلاف بنگلہ دیش کا پلڑا بھاری، تنزید حسن کی تاریخی سنچری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں پر 351 رنز بنا لیے اور پہلی اننگز میں 153 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

بنگلہ دیش کی اس مضبوط پوزیشن کی سب سے بڑی وجہ اوپنر تنزید حسن کی شاندار سنچری رہی، جنہوں نے 197 گیندوں پر 101 رنز کی اننگز کھیلی تنزید حسن آسٹریلیا کی سرزمین پر ٹیسٹ سنچری بنانے والے پہلے بنگلہ دیشی کرکٹر بن گئے۔ یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی دوسری ہی اننگز میں سنچری ہے۔

کھیلاڑی تنزید نے اپنی اننگز کے دوران 8 چوکے لگائے اور مومن الحق کے ساتھ 102 جبکہ نجم الحسن شانتو کے ساتھ 93 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ شانتو نے بھی 84 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔

بنگلہ دیش کی بیٹنگ کے دوران آسٹریلیا کو ایک موقع اس وقت ملا جب کیمرون گرین نے دن کی آخری گیند پر گلی میں مہدی حسن میراز کا کیچ چھوڑ دیا۔ مہدی حسن 32 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ حسن محمود 13 رنز بناکر ان کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

آسٹریلیا نے دوسرے روز کے آخری سیشن میں نئی گیند سے بنگلہ دیش کی تین وکٹیں جلد حاصل کرکے واپسی کی کوشش کی، تاہم مہدی حسن اور حسن محمود نے ساتویں وکٹ کے لیے 43 رنز کی شراکت قائم کرکے میزبان ٹیم کی امیدوں کو ایک بار پھر دھچکا پہنچا دیا۔

اس سے قبل آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 198 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی، جس کے جواب میں بنگلہ دیش نے دوسرے روز کا آغاز ایک وکٹ پر 96 رنز سے کیا۔

دوسری جانب آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ نے بھی ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ وکٹ کیپر کے علاوہ فیلڈر کی حیثیت سے ان کا ٹیسٹ کیچز کا ریکارڈ 218 ہوگیا ہے اور وہ انگلینڈ کے جو روٹ کے برابر آگئے ہیں۔