سٹی 42: پاکستان گولڈ کی نمائندگی کرنے والے آل راؤنڈر محمد نواز انگلی کی انجری کے باعث نیشنل چیمپئنز کپ کے مزید میچز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
محمد نواز کو 12 اگست کو پاکستان بلوز کے خلاف میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے دائیں ہاتھ کی درمیانی انگلی پر گیند لگی تھی، جس کے بعد ان کی انجری کا جائزہ لیا گیا۔
پی سی بی کے اسپورٹس سائنس اور ایکسرسائز میڈیسن ڈیپارٹمنٹ نے جمعرات کو محمد نواز کے اسکین کروائے، جس کے بعد انہیں کم از کم تین ہفتوں کے لیے کھیل سے باہر کردیا گیا ہے۔
محمد نواز کو دو ہفتے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جہاں ان کی انجری کا مزید جائزہ لیا جائے گا۔