ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ میں جشن آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی تقریب

لاہور ہائیکورٹ میں جشن آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی تقریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں 79ویں جشنِ آزادی کے سلسلہ میں پروقار پرچم کشائی تقریب، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے قومی پرچم لہرایا۔

لاہور ہائیکورٹ میں 79ویں جشنِ آزادی کے سلسلہ میں پروقار پرچم کشائی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے عدالت عالیہ لاہور کی تاریخی عمارت پر قومی پرچم لہرایا، پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی اور گارڈ آف آنر پیش کیا ۔پرچم کشائی کے موقع پر چیف جسٹس عالیہ نیلم کے ہمراہ عدالت عالیہ کے سینئر ترین جج جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس سید شہباز علی رضوی بھی موجود تھے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے خاص کرم سے آج ہم اپنا 79واں جشنِ آزادی منا رہے ہیں۔

وطن سے محبت ایمان کا حصہ ہوتی ہے، آج ہمارا فریضہ ہے کہ ہم اس وطن کی سربلندی کے لیے دن رات محنت کریں۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے قائد کے وژن کے مطابق کام کرتے ہوئے ملک و قوم کو پہلے سے زیادہ مضبوط اور باوقار بنانا ہے۔ پنجاب کی عدلیہ کے لیے یہ باعثِ فخر ہے کہ وہ بہترین انداز میں انصاف کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کچھ سال پہلے تک زیرِ التوا مقدمات کو نمٹانا ہمارے لیے بہت بڑا چیلنج تھا، تاہم لاہور ہائیکورٹ نے 2025 میں تاریخی طور پر ایک لاکھ 73 ہزار سے زائد مقدمات کے فیصلے کیے۔ اسی طرح پنجاب کی ضلعی عدلیہ نے گزشتہ دو سال کے دوران 80 لاکھ سے زائد مقدمات کے فیصلے کیے ہیں۔جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں مقدمات کے فیصلے کرنا آسان کام نہیں تھا۔ ہمارے ججز نے ملک و قوم کے لیے دن رات محنت کی۔ صوبہ بھر میں قائم ماڈل کورٹس بھی بہترین انداز میں اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں، جبکہ ہمارے ججز اور عدالتی عملہ رات دیر تک کام کرتے ہیں۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے وژن کے مطابق شبانہ روز محنت ہمارا شعار ہے۔ ہمارا عہد ہے کہ ہم آئینِ پاکستان کے مطابق اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے رہیں گے۔

Ansa Awais

Content Writer