ویب ڈیسک : معرکۂ حق میں دشمن کو بھاری نقصان پہنچانے والے پائلٹس کے نام اور تصاویر سامنے آ گئیں،پاک فضائیہ کےان شاہینوں کو ستارہ جرأت سے نوازا گیا۔
ایوان صدر میں سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات دینے کی تقریب ہوئی، صدر مملکت آصف زرداری نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات کواعزازات دیئے،تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف اور وفاقی وزرا اور عسکری حکام نے شرکت کی۔
معرکۂ حق میں پاک فضائیہ کے نڈر شاہینوں نے بینظیر پیشہ وارانہ مہارت سے دشمن کے 6طیارے اوردیگر قیمتی اثاثےبشمول ایس 400ایئر ڈیفنس سسٹم اور برنالہ کے مقام پردشمن کا انٹی گریٹڈایئرڈیفنس کمانڈاینڈ کنٹرول سسٹم تباہ کیے۔
دلیرانہ فضائی مہارت ،پیشہ وارانہ صلاحیت قربانی،اور ایثار کے جذبے کے اعتراف میں پاک فضائیہ کے سر فروش پائلٹس کو صدرپاکستان کی جانب سے ستارۂ جرأت سے نوازاگیا۔
ونگ کمانڈر بلال رضا،ونگ کمانڈر حماد ابن مسعود،سکواڈرن لیڈر محمد یوسف خان،سکواڈرن لیڈرمحمداسامہ اشفاق، سکواڈرن لیڈر محمد حسن انیس، سکواڈرن لیڈر طلال حسن،سکواڈرن لیڈر فدا محمد خان،سکواڈرن لیڈر محمد اشدکو ستارہ جرأت سے نوازاگیا۔