ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزادی بہت بڑی نعمت ہے,محسن نقوی کی یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد  

آزادی بہت بڑی نعمت ہے,محسن نقوی کی یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد  
کیپشن: Mohsin raza Naqvi, File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے ہم آزاد وطن میں سانس لے رہے ہیں، یومِ آزادی کا تقاضا ہے ہم ماضی کے تجربات کی روشنی میں بہتر مستقبل کیلئے حکمت عملی بنائیں۔

 اپنےایک بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آنے والی نسلوں کو پُرامن، مضبوط اور خوشحال پاکستان دینا ہے،وطن کے امن کی خاطر جانیں قربان کرنے والے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، ایمان، اتحاد اور تنظیم کے اصولوں پر کار بند رہ کر سب کو ملکی ترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔