یوم آزادی کی مبارکباد، مریم نواز کا قوم کیلئے خصوصی پیغام

یوم آزادی کی مبارکباد، مریم نواز کا قوم کیلئے خصوصی پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز ایک ٹوئٹ کے ذریعے قوم کو یوم آزادی کی مبارک دی ہے اور کہا کہ قیام پاکستان کا ویژن اور اس پر عمل درآمد اب ہمارے ہاتھ میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز  نے یوم آزادی کے موقع پر  مائیکروبلاکنگ سائٹ ٹوئیٹر پرپیغام میں کہا کہ  خوشی اور امید کے اس دن ہمیں عزم کرنا ہے کہ جس مقصد کے لئے پاکستان بنایا گیا تھا وہ مقصد حاصل کرنا ہے، مریم نواز نے کہا کہ  قیام پاکستان کا ویژن اور اس پر عمل درآمد اب ہمارے ہاتھ میں ہیں۔

ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی جانب سے بھی یوم آزادی کی مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے ویژن کی روشنی میں مادر وطن کو امن، ترقی اور خوشحالی کا گہوارہ بنانے کے پختہ عزم کی تجدید اور جمہوری تسلسل کا اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے آج ملک کا 74 واں جشن آزادی قومی و ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

  یوم آزادی کا آغاز ملکی سلامتی کی دعاؤں کے بعد برکی روڈ پر واقع محفوظ شہید گریژن میں اکیس توپوں کی سلامی سے کیا گیا، اس موقع پر فضا اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اُٹھی، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے 21 پانج بجتے ہی 21 توپوں کی سلامی دی، جوانوں کا جذبہ حب الوطنی قابل دید تھا۔، تقریب میں عام شہریوں بھی وطن کی محبت میں سرشار دکھائی دیے۔

مینار پاکستان گراؤنڈ میں شاندار آتشزبازی کا مظاہرہ کیا گیا، آسمان رنگوں سے جگمگا اٹھا، آتشبازی کا مظاہرہ دیکھنے لاہورئیے مینار پاکستان پہنچے، دوسری تقریب لبرٹی گول چکر، تیسرا آتشبازی کا مظاہرہ اتحاد ٹاؤن میں ہوا۔ شہر کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا، سرکاری عمارتوں، چوک چوراہوں، مال روڈ، گلبرگ مین بلیوارڈ سمیت اہم شاہراہوں پر خوبصورت چراغاں ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer