پنجاب کے کن شہروں میں بارش متوقع

پنجاب کے کن شہروں میں بارش متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کاموسم جزوی طور پر آبرآلود رہنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے،ملک کے دوسرے شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق 14 اگست کے دن لاہور شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات کا کہناتھا کہ  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کاموسم جزوی طور پر آبرآلود رہنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے،موسم آبر آلود رہنے کے باعث آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔مطلع آبر آلود رہنے سے شہر کے مختلف مقامات پر ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔

آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ صبح کے کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ شام کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز بھی شہر کا موسم آبر آلود رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب  اسلام آباد میں چودہ آگست پر جوش طریقے سے منائی جارہی سرکاری اور نجی عمارات کو سبز ہلالی پرچموں سے سجایا گیا ہے مختلف سرکاری اداروں میں یوم آزادی کی تقریبات جاری اسلام آباد میں، لوگ صبح سے ہی گھروں سے باہر نکل آئے بارش کے بعد موسم اور بھی حسین ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  پنجاب صوبہ کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب ر ہےگا،پوٹھوہار، سیالکوٹ، گوجرانوالہ،نارووال،فیصل آباد، اوکاڑہ اورقصور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، ملتان، بہاولپور،بہاولنگراورڈی جی خان میں بعض مقامات پر گرج چمک بارش ہو سکتی ہے،خیبرپختونخوا صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کہ کہ دیر، ایبٹ آباد ، مانسہرہ، سوات، پشاور، کوہاٹ اور کرم میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،بارکھان اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے اسی طرح سندھ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہناتھا کہ کراچی ، بدین، تھرپارکر ،ٹھٹھہ، میرپورخاص،سانگھڑ اور مٹھی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی متوقع ہے ، دوسری جانب کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلو د رہنے کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلو د رہے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer