شہر میں منشیات کی ترسیل ناکام، ملزم گرفتار

شہر میں منشیات کی ترسیل ناکام، ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری : اسلام پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہر میں منشیات کی ترسیل ناکام بنا دی۔ 

پولیس نے پیدل توڑے میں منشیات کی سپلائی لیجانے والا ملزم گرفتار کرلیا، ملزم سے لاکھوں مالیت کی 20 کلو منشیات برآمد ہوئی۔ ملزم عمر عارف کے قبضہ سے 12 کلو چرس اور 8 کلو افیون برآمد ہوئی۔ ملزم کو دوران پیٹرولنگ خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا ۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری ہے۔ 

ایس پی سٹی نے منشیات کی سپلائی ناکام بنانے پر ایس ایچ او اسلام پورہ اور ٹیم کو شاباش دی، کہنا ہے کہ منشیات سے پاک شہر کے لیے پر عزم ہیں ، شہر کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔