ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جشن آزادی ، مینارِپاکستان پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ

جشن آزادی ، مینارِپاکستان پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) گریٹر اقبال پارک میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ، رنگ و نور کی برسات، فضا رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا اُٹھی۔
جذبہ حب الوطنی سے سرشار لاہوریوں کی کثیر تعداد آزادی چوک آتشبازی دیکھنے اُمڈ آئی۔ آزادی فلائی اوور پر بھی شہریوں کا ہجوم، مینار پاکستان کے اطراف کی فضا رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا اٹھی۔ ملک بھر کی طرح شہر لاہور میں بھی جشن آزادی جوش و جذبہ سے منایا جائے گا جبکہ مختلف تقریبات میں قومی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
زندہ دلان لاہور گاڑیوں کو سجائے جشن آزادی کی خوشی منانے کیلئے سڑکوں پر نکل آئے اور اپنے اپنے انداز میں وطن سے محبت کا اظہار کررہے ہیں۔ عمارتیں برقی قمقموں سے خوبصورتی سے سجائی گئی ہیں، جن پر سجا چاند ستارے والا پرچم انتہائی دلکش نظارہ پیش کررہا ہے۔ لبرٹی میں جشن آزادی کی مناسبت سے شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا، شہریوں کی بڑی تعداد آتشبازی دیکھنے پہنچی جبکہ میوزیکل سسٹم پر قومی نغمے بھی سنائے گئے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer