پنجاب میں حکومت سازی کا معاملہ، مسلم لیگ (ن) نے بڑا فیصلہ کرلیا

پنجاب میں حکومت سازی کا معاملہ، مسلم لیگ (ن) نے بڑا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں حکومت نہ بننے کی صورت میں حمزہ شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کے لئے نامزد کردیا۔

خبر پڑھیں۔۔۔۔سٹی نیوز نیٹ ورک کی جانب سے پاکستانی قوم کو 71 واں یوم آزادی مبارک

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے صوبہ میں حکومت نہ بننے کی صورت میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازشریف کو بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب تحریک انصاف نے پنجاب میں حکومت سازی کیلئے نمبر گیم پوری کرلی ہے، گورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بھی کل طلب کرلیا جس میں نو منتخب اراکین اسمبلی حلف اُٹھائیں گے، اس کے بعد سپیکر اور وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کیا جائے گا۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔ارکان اسمبلی کی خریدو فروخت کا مکروہ دھندہ بند ہونا چاہیئے: شہباز شریف

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے بھی حمزہ شہباز شریف کا نام ہی تجویز کیا گیا، اگر مسلم لیگ (ن) پنجاب میں حکومت نہ بنا سکی تو پھر مسلم لیگ (ن) بھرپور قوت کے ساتھ بطور اپوزیشن پارٹی کردار ادا کرے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer