ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تاجر برادری بجٹ سے پہلے 10 ارب ڈالر واپس لے آئیں یہ مشکل کام نہیں،محسن نقوی

بزنس مین کیلئے علیحدہ پاسپورٹ جاری کرنے کی تجویز ہے؛ محسن نقوی

تاجر برادری بجٹ سے پہلے 10 ارب ڈالر واپس لے آئیں یہ مشکل کام نہیں،محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وفاقی وزیر داخلہ  و نارکوٹکس کنٹرو؛ محسن نقوی نے  تاجروں سے کہا کہ  وہ  بجٹ سے قبل  10 ارب ڈالر لے آئیں ۔ یہ بجٹ اہم ہے ۔ تاجروں سے درخواست ہے اپنا 30 فیصد پیسہ ہی واپس لے آئیں۔

وفاقی وزیر داخلہ ونارکوٹکس کنٹرول سیدمحسن رضانقوی نے  ایف پی سی سی آئی میں فیڈریشن کے صدور اور بزنس کمیونٹی سے خطاب  کرتے ہوئے کہا بزنس مین بیرون ممالک موجود اپنا کچھ سرمایہ واپس لے آئیں ،تاجر برادری بجٹ سے پہلے 10 ارب ڈالر لے آئے یہ مشکل کام نہیں،ہم یہ نہیں کہتے اپنا پورا پیسہ پاکستان واپس لائیں،تاجروں سے درخواست ہے اپنا 30 فیصد پیسہ ہی واپس لے آئیں سرمایہ کارو ں کو ساز گار ماحول فراہم نے پہلی ترجیح ہے،
بزنس مین کیلئے علیحدہ پاسپورٹ جاری کرنے کی تجویز ہے،بزنس مین کو پاسپورٹ مکمل تصدیق کے بعد جاری کیا جائے گا،اکیس اپریل کوہوٹلز کے لیے کانفرنس کررہے ہیں،جوائنٹ ونچر کے تحت حکومت جگہ فراہم کرے گی،اس آفر کے تحت 16 ماہ کی ٹیکس چھوٹ بھی دی جائے گی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا  ملک سے جوپیسہ باہرجاچکا اس کا پتہ لگایا جاسکتا ہے،ایک دو بندوں کو اٹھائیں تو کچا چٹھا سامنے آجائے گا،فیلڈ مارشل زبان دیتےہیں تو اسے پورا کرتے ہیں،ہم نے ملک کو سنوارنا ہے مواقع سے فائدہ اٹھانا ہے، پاکستانی پاسپورٹ کی رینکنگ بہتر بنانے پر توجہ ہے ، آئی ایم ایف کے مسلے ہیں لیکن جلد تعمیری شعبے کے لیے کوئی اچھی خبر ملے گی ۔

تاجروں کے ویزوں کے متعلق جلد تجاویز وزیر اعظم کو پیش کریں گے ،ایک یاد دو فیصد لوگوں کی وجہ سے پوری کمیونٹی کو سزا نہیں دے سکتے ،بجٹ سے پہلے ٹارگٹ کرکے 10بلین ڈالر لے آئیں آپ کرسکتے ہیں ۔ہم سب کواپناکردار اداکرناہوگا۔سی ڈی اے مشکل ادارہ ہے جس ٹھیک کرنامشکل تصورکیاجاتاتھا۔منی چینجر کاکام ہوتاہے جہاں سیاح آتے ہیں۔بینکوں سے پیسے ایکسچیج ۔منی چینجر اس لیئے رکھے ہوئے کہ معزرت کے ساتھ ہم اپنے پیسوں کابندبست کرسکیں۔

یورپ کے لیے کچھ بزنس مین  غلط طریقے سے جانے کی کوشش کرتے ہیں تواس کاخمیازہ سب کوبھگتناپڑتاہے۔ہماری کوشش ہے کہ ہماری ریٹنگ جو99سے100ہے وہ کم ہوکر 50سے 60پرآجائے۔ہاوسنگ میں اچھی خوش خبری سنائیں گے وزیراعظم روزاجلاس کررہے ہیں۔

ایک جزیرہ استولاہے اس پر ریزارٹ بنے تو کوئی باہر نہیں جائیں گے۔ایف آئی اے کوسال کے آخر تک تبدیل کردیں گے۔یقین ہے کہ پی آئی اے کوبھی اس سال تک تبدیل کردیں گے۔بزنس فرینڈلی ماحول کرناہماری اولین ترجیح ہے اگر ناکرسکےتو ہم سمجھیں گےہم ناکام ہوں گے۔ یہ بجٹ بہت اہم ہے ۔ ایف آئی اے کی سطح پریہ بات کرسکتےبہیں اس کوبزنس فرینڈلی کریں گے۔

کئی ہزار انکوائریزکوختم کریں گے۔ کیسزکو کومکمل کرکے ختم کریں گے۔پچھلے تین چار سالوں میں 100بلین ڈالر ملک سے باہرچلاگیا۔جوبیرون ملک میں پیسہ ہے اس میں سے 20سے30فیصد ہی  لے آئیں ۔ 

شہباز صاحب جووعدہ کرتےہیں وہ پورے کرتے ہیں ۔جوپاکستان آپ کو پے بیک کرتاہے دنیامیں ایسا نہیں ملتا۔یہاں آکر آپ کوہرچیز کئی گناہ اور پرافٹ ملتاہے۔بزنس فرینڈلی ماحول ہوناچاہییے۔تیس چالیس سال پرانی سوچ سے نکلناہوگا۔آپ کے تحفظات بلکل جائز ہیں ۔