ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اے ای او کو ہر ماہ کم از کم دو بار تمام سکولوں کا دورہ لازمی کرنے کا حکم

 اے ای او کو ہر ماہ کم از کم دو بار تمام سکولوں کا دورہ لازمی کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: محکمہ تعلیم اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کے مقررہ تعداد سے کم سکول وزٹس کرنے پرناراض ، پنجاب میں سکولوں کی مانیٹرنگ کیلئے اے ای اوز کو سخت ہدایات جاری کردی گئیں ۔
انرولمنٹ مہم 2026 کی مؤثر نگرانی بھی کرنے کا حکم جاری کیا گیا ۔ ہر اے ای او کو ماہ میں کم از کم دو بار تمام سکولوں کا دورہ لازمی کرنے کا حکم دے دیا گیا ۔ 
مانیٹرنگ ایپ کے ذریعے وزٹس کی رپورٹنگ لازمی ہوگی۔اضلاع کی رینکنگ حقیقی مانیٹرنگ کارکردگی کی بنیاد پر ہوگی ۔سکول مانیٹرنگ میں کمی سے کارکردگی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ۔ 
وزٹس کی تعداد اور معیار بہتر بنانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی ۔ قواعد کی خلاف ورزی پر متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔