ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائلر گوشت کی قیمتوں میں کمی کے باوجود شہری ریلیف سے محروم

 برائلر گوشت کی قیمتوں میں کمی کے باوجود شہری ریلیف سے محروم
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی:برائلر مرغی کا گوشت کی قیمت میں 19 روپے کی کمی کے باوجود شہریوں کو مکمل ریلیف منتقل نہ ہو سکا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 562 روپے فی کلوگرام برقرار ہے، جبکہ زندہ برائلر کا فارم ریٹ 360 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

ہول سیل مارکیٹ میں قیمت 374 روپے اور پرچون ریٹ 388 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم مختلف علاقوں میں نرخوں میں فرق اور منافع خوری کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔

انڈے کی قیمت 241 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے، جبکہ انڈوں کی پیٹی 7110 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخوں میں کمی کے باوجود اصل مارکیٹ میں مکمل ریلیف نظر نہیں آ رہا، جس کی وجہ سے مہنگائی کا دباؤ بدستور برقرار ہے۔ ضلعی انتظامیہ سے قیمتوں پر سخت عملدرآمد کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔