ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے معصوم بچے سمیت 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے معصوم بچے سمیت 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کی ریاست بہار کے دربھنگہ ضلع کے یونیورسٹی پولیس سٹیشن کے دائرہ اختیار میں واقع سندر پور میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جن میں تین ماہ کا معصوم بچہ بھی شامل تھا، جب کہ کئی افراد جھلس کر شدید زخمی ہوئے۔

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ سندر پور میں ٹینو پیڈ کے قریب بیچن داس کے گھر میں پیش آیا، جہاں رات کے کھانے کی تیاریاں جاری تھیں۔

 گیس سلنڈر میں اچانک آگ لگنے سے زوردار دھماکہ ہوگیا، آگ کے شعلے اتنی تیزی سے پھیلے کہ گھر کے مکین اپنا بچاؤ کرنے میں ناکام رہے اور آگ نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

 حکام کا کہنا ہے کہ اس المناک حادثے کے متاثرین گووند داس، مسو کماری، اور ایک تین ماہ کا بچہ   سبھی علاج کے دوران چل بسے۔

 کونسلر کے نمائند کے مطابق اس واقعے میں والدین اور ان کا تین ماہ کا بچہ جان کی بازی ہار گیا ہے،وہ نئے کچن میں کھانا پکانے ہی والے تھے کہ یہ سانحہ پیش آیا، تمام زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، انہیں ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں وہ اس وقت زیر علاج ہیں۔

 مقامی لوگوں کی مدد اور کافی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا،سٹیشن انچارج سدھر کمار نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی فائر ڈیپارٹمنٹ کو الرٹ کردیا گیا اور آگ پر جلد قابو پالیا گیا۔

 ہولناک حادثے کے بعد سندر پور علاقے میں سوگ کا ماحول ہے۔