ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمارتوں میں آگ لگنے کے واقعات،فائر سیفٹی اقدامات سے متعلق اہم کیس، رپورٹ طلب

 عمارتوں میں آگ لگنے کے واقعات،فائر سیفٹی اقدامات سے متعلق اہم کیس، رپورٹ طلب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : عمارتوں میں آگ لگنے کے واقعات،فائر سیفٹی اقدامات سے متعلق اہم کیس، وفاق اور پنجاب نے آگ سے بچاؤ کی پالیسی رپورٹ ہائیکورٹ میں پیش کردی۔پی ڈی ایم اے ، سی سی پی او ، تمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹس سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی ۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل وقاص عمر ،وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل رفاقت ڈوگر پیش ہوئے۔درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔عدالت کے استفسار پر لاء افسر نے بتایا کہ آئی جی پولیس، ایل ڈی اے، والڈ سٹی، ہوم ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ ماحولیات سمیت کئی ادارے اپنے جوابات جمع کرا چکے ہیں۔۔ریسکیو 1122 کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش ہو چکی۔پی ڈی ایم اے، سی سی پی او لاہور اور صوبے بھر کے ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کی رپورٹس جمع ہونا باقی ہیں۔ عدالت کو آگاہ کیا کہ این ڈی ایم اے، فیسکو اور گیپکو کی جانب سے بھی رپورٹس جمع کرا دی گئی ہیں۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے درخواست گزار کے وکیل کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر مکمل تیاری کے ساتھ دلائل دیں۔ یہ اہم نوعیت کا کیس ہے، غیر ضروری طور پر طول نہیں دیا جائے گا۔ عدالت نے واضح کیا کہ کیس کا جلد فیصلہ کیا جائے گا۔عدالت نے مزید سماعت 30 اپریل تک ملتوی کردی۔

Ansa Awais

Content Writer