ملک اشرف : دو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد, ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مبشر ندیم خان کو چائلڈ پروٹیکشن کورٹ لاہور تعینات کر دیا گیا ۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نئی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا ۔ جس کے بعد عدالتی نظام میں اہم انتظامی تبدیلیاں عمل میں آ گئی ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مبشر ندیم خان کو چائلڈ پروٹیکشن کورٹ لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ غضنفر علی پنجاب لیبر کورٹ راولپنڈی تعینات کردیا گیا۔اعلامیے میں دونوں افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 16 اپریل تک یا اس سے قبل اپنی نئی ذمہ داریوں کا چارج سنبھال لیں۔نوٹیفکیشن بارے متعلقہ وفاقی و صوبائی اداروں، سپریم کورٹ، ہائی کورٹس، محکمہ قانون و انصاف اور دیگر متعلقہ اداروں کو بھی آگاہ کیا گیا ہے۔