ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس، متعدد اہم روڈ منصوبوں کی منظوری

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس، متعدد اہم روڈ منصوبوں کی منظوری
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد:مریم نواز کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس میں پنجاب بھر میں جاری اور مجوزہ روڈ منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ متعدد اہم پراجیکٹس کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ نے ملتان وہاڑی روڈ کی بروقت اور معیاری تعمیر کی ہدایت جاری کی، جبکہ لاہور رنگ روڈ کے ایس ایل فور منصوبے کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی۔ اسی طرح سیالکوٹ رنگ روڈ کے مختلف فیزز اور وزیرآباد روڈ تا سیالکوٹ پسرور روڈ کو رنگ روڈ میں تبدیل کرنے کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس میں بھکر اور لیہ سمیت تھل کے علاقوں کو ایم فور موٹروے سے منسلک کرنے کے لیے تھل ایکسپریس وے کا مجوزہ منصوبہ بھی پیش کیا گیا۔

مزید برآں راولپنڈی سگنل فری کوریڈور پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، جس کے تحت سات انڈر پاسز اور ایک اوور ہیڈ برج تعمیر کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے تمام جاری روڈ پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے متعلقہ حکام سے ہفتہ وار رپورٹس طلب کر لیں اور ہدایت کی کہ روڈز سیکٹر کے منصوبے ہر صورت 30 جون تک مکمل کیے جائیں۔

اجلاس میں سیکرٹری تعمیرات و مواصلات راجہ جہانگیر انور نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں روڈز سیکٹر کے 2143 منصوبے جاری ہیں، جن میں 258 زیر تکمیل ہیں۔

بریفنگ کے مطابق سی ایم انیشی ایٹو کے تحت 133 جبکہ دیگر 125 منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ روڈ بحالی پروگرام فیز ون کی 85 اسکیموں میں سے 38 مکمل جبکہ 47 جاری ہیں، جبکہ فیز ٹو میں 41 اسکیموں میں سے 18 مکمل اور 25 زیر تکمیل ہیں۔