ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام؛ 1806گھر مکمل، 22ہزار600سے زائد گھر تکمیل کے قریب

اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام؛ 1806گھر مکمل، 22ہزار600سے زائد گھر تکمیل کے قریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راؤ دلشاد: وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا”اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام“ کامیابی سے جاری ہے ،  مختصر مدت میں 1806گھر مکمل، مزید22ہزار600سے زائد گھر تکمیل کے قریب ہیں 
ساڑھے25ہزار سے زائد گھرانوں کواپنی چھت اپناگھر پروگرام کے تحت27ارب 43 کروڑسے زائد کے قرضے جاری کیے گئے ، ”اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام“کے تحت 9کروڑ 24لاکھ روپے کے قرضوں کی وصولی پروگرام کی شفافیت کا ثبوت ہے ، 12ہزارسے زائد گھرانوں کو گھر کی تعمیر کے لئے دوسری قسط جاری کردی گئی ،2000مزید قرضوں کی اجراء کے لئے منظوری دی گئی ،
 مریم نوازشریف نے کہا ”اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام“ کے ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے میں اور میری ٹیم پرعزم ہیں، خوشی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ایک اور وعدہ پورا کرنے کی توفیق دی ،ہر نیا بننے والا گھر دیکھ کر ہونیوالی خوشی کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا ہے، ماضی میں اپنے گھر کے وعدے ہوتے رہے،مسلم لیگ (ن) نے نوازشریف کی قیادت میں کرکے دکھایا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر”اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام“ کامیابی سے جاری ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا ویژن ہزاروں گھرانوں کے لئے خوشی کا باعث بن رہا ہے۔ ”اپنی چھت،اپنا گھرپروگرام“ کے تحت مختصر مدت میں 1806گھروں کی تکمیل کا منفرد ریکارڈقائم ہوا ہے۔ ”اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام“کے تحت 9کروڑ 24لاکھ روپے کے قرضوں کی  وصولی پروگرام کی شفافیت کا ثبوت ہے۔”اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام“ کے تحت22ہزار 600سے زائد گھر تکمیل کے آخری مراحل ہے۔ ساڑھے25ہزار سے زائد گھرانوں کو27ارب 43 کروڑسے زائد کے قرضے جاری کیے گئے۔ 12ہزارسے زائد گھرانوں کو گھر کی تعمیر کے لئے دوسری قسط جاری کر دی گئی۔ ”اپنی چھت،ا پنا گھر پروگرام“کے تحت2000مزید قرضوں کی اجراء کے لئے منظوری دے دی گئی ہے۔ ”اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام“ کے تحت شہری علاقوں میں ایک سے پانچ مرلہ تک گھر کی تعمیرکے لئے قرضے مل رہے ہیں۔ ”اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام“کے تحت دیہات میں ایک سے دس مرلے تک پلاٹ مالکان کو قرضے مل رہے ہیں۔ ”اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام“ کے تحت قرضے کے لئے acag.punjab.gov.pk پر گھر بیٹھے اپلائی کیا جا سکتا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا کہنا ہے کہ قائد محمد نوازشریف کے ویژن کے تحت ”اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام“ کامیابی سے جاری ہے۔ ”اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام“ ہزاروں خاندانوں کے لئے خوشی کا پیغام لارہا ہے۔ہر نیا بننے والا گھر دیکھ کر ہونے والی خوشی کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا ہے۔ ”اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام“ کے ٹارگٹ پورا کرنے کے لئے میں اور میری ٹیم پرعزم ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ماضی میں اپنے گھر کے وعدے ہوتے رہے،مسلم لیگ (ن)نوازشریف کی قیادت میں کرکے دکھایا۔ خوش ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے عوام سے کیا ایک اور وعدہ پورا کرنے کی توفیق دی۔