ملک اشرف : موٹر و ے گینگ ریپ کیس میں دو مجرمان کو پھانسی دینے کے فیصلے کا معاملہ، ہائیکورٹ نے سزائے موت کے قیدیوں عابد ملہی اور شفقت بگا کی سزا کیخلاف اپیلوں پرسماعت 8 مئی تک ملتوی کردی ۔
جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی ، عدالتی مصروفیات کے باعث مجرمان کی اپیلوں کیخلاف کوئی پیشرفت نہ ہوسکی ، تھانہ گجر پورہ میں 9 ستمبر 2020 کو وقوعہ کا مقدمہ درج کیا تھا،مجرمان کیخلاف زیر دفعہ 365 اے، 392, 7 اے ٹی اے ، زیر دفعہ 427 سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا ،انسدادِ دہشتگردی کورٹ نمبر ون نے دونوں مجرمان کو 20 مارچ 2021 کو زیادتی کے جرم میں سزائے موت کا حکم سنایا ،،ٹرائل کورٹ نے مجرمان کو ڈکیتی میں 14 سال قید اور ڈھائی لاکھ جرمانہ کا بھی حکم سنایا تھا ،خاتون کے بچوں کو اغوا کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ متاثرہ خاتون کی گاڑی کو نقصان پہنچانے پر مجرمان کو پانچ سال کی سزا سنائی گئی تھی ۔