ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

9 مئی مقدمات، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا خدیجہ شاہ کے وکیل سے مکالمہ

 9 مئی مقدمات، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا خدیجہ شاہ کے وکیل سے مکالمہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 امانت گشکوری: سپریم کورٹ میں 9 مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر سماعت، عدالت نے پنجاب حکومت کی اپیلیں چار ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت کیساتھ نمٹا دیں۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، وکیل سمیر کھوسہ نے عدالت میں موقف اپنایا کہ خدیجہ شاہ کے ایک کیس میں عدالت نے ایسا ہی حکم دیا، خدیجہ شاہ پر مزید تین مقدمات بھی درج ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے استفسار کرتے ہوئے کہا خدیجہ شاہ سمیت تمام ملزمان کے قانونی حقوق کی فراہمی یقینی بنائیں گے، عدالتی حکم میں اس حوالے سے وضاحت بھی کرینگے۔

وکیل خدیجہ شاہ نے کہا کئی گواہان کے بیان ریکارڈ ہوچکے ابھی تک فردجرم کی کاپی نہیں ملی،ٹرائل کورٹس کی آزادی کو بھی یقینی بنایا جائے،اے ٹی سی سرگودھا کے جج نے اس حوالے سے ہائیکورٹ کو خط بھی لکھا تھا۔

چیف جسٹس یحیی آفریدی نے کہا اے ٹی سی کی آزادی والا مسئلہ حل ہوچکا وہ فیصلہ پڑھ لیں،ملزمان کو فرد جرم سمیت تمام دستاویزات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔