7.0 شدت کا زلزلہ، شہری خوفزدہ

 7.0 شدت کا زلزلہ، شہری خوفزدہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انڈونیشیا کے علاقے جاوا میں 7.0 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلےکا مرکز جاوا کے علاقے توبان  سے 96 کلومیٹرکے فاصلے پر سمندر میں تھا۔انڈونیشین جیولوجیکل ایجنسی کے مطابق  زلزلے کی گہرائی 594 کلومیٹر  تھی اس لیے سونامی کا کوئی امکان نہیں ہے۔انڈونیشین ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق جاوا اور اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیےگئے تاہم فوری طور پرکسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

حکام کا کہنا ہےکہ زلزلہ کافی گہرائی میں تھا اس لیے کسی نقصان کا امکان نہیں ہے تاہم اس حوالے سے نگرانی کی جارہی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer