ویب ڈیسک: ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر تحریک انصاف کا ردعمل آگیا۔
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بیان میں کہا ہےکہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ہمارے مؤقف کی تائید کر دی ہے ہمارا مؤقف تھا مراسلے میں سیاسی مداخلت کا ذکر ہے آج کی پریس کانفرنس سےہمارےمؤقف کوتقویت ملتی ہے۔
شاہ محمودقریشی نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس بیلنس تھی انہوں نے چیزیں بہت واضح کردی ہیں واضح کر دیا گیا روس دورےکافیصلہ تنہانہیں تھا۔
وائس چیئرمین کا کہنا تھا کہ یہ خفیہ دستاویز ہے پبلک اس طرح نہیں کرنا چاہیے دستاویزمیں سیکیورٹی کوڈ ہے اس سے پاکستان کا خفیہ سسٹم سامنے آسکتاہے مراسلےکا اخباروں میں شائع ہونا مناسب نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہےچیف جسٹس جوڈیشل کمیشن ترتیب دیں مناسب ٹی اوآرز کیساتھ چھان بین کریں جسے اہمیت دی جائے مناسب حل یہ ہےسپریم کورٹ جوڈیشل کمیشن تشکیل دے کمیشن کے سامنے مراسلہ، قومی سیکیورٹی کمیٹی کےمنٹس رکھیں۔