ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا، بڑا مطالبہ

عمران خان، سکندر سلطان راجہ
کیپشن: Imran Khan, Sikandar Sultan Raja
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے کہ تحریک انصاف کے نام سے کسی رکن کو اپوزیشن لیڈر یا کمیٹی کا رکن نامزد نہ کیا جائے۔

عمران خان کی جانب سے بابر اعوان نے مراسلہ الیکشن کمیشن میں جمع کرایا جس میں کہا گیا کہ کسی بھی فورم پر پی ٹی آئی کا نام استعمال کرنے والے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

 چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاہے  کہ 2018 کے الیکشن میں وفاق اور صوبوں میں پاکستان تحریک انصاف نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے۔ اسی تناسب سے قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر خواتین اور اقلیت ارکان کو نامزد کیا گیا، پی ٹی آئی 11 اپریل کو قومی اسمبلی کی تمام نشستوں سے مستعفی ہوچکی ہے اور منحرف اراکین کے خلاف آرٹیکل 63 اے کے تحت کارروائی کے لئے ریفرنسز دائر کئے جا چکے ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں پر خواتین اور اقلیتی ممبران کے نام واپس لیتا ہوں، ان ارکان کے کسی عمل کے لیے پارٹی ذمہ دار نہیں ہوگی۔

بعدازاں پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خبریں تھیں کہ ہمارے کسی بھگوڑے کو اپوزیشن لیڈر بنایا جا رہا ہے اس لیے الیکشن کمیشن میں الیکشن ایکٹ کی پانچ شقوں کے تحت درخواست دی ہے اور بتایا ہے کہ تحریک انصاف کا نام کوئی استعمال نہیں کر سکتا۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor