ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم آزاد کشمیر کی عمران خان سے اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

 وزیراعظم آزاد کشمیر کی عمران خان سے اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی۔

گزشتہ 3 روز سے آزاد کشمیر میں بحران چل رہا تھا کہ تحریک انصاف کے 25 لوگوں نے اپنی ہی جماعت سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی۔اس حوالے سے گزشتہ روز سردار عبدالقیوم نیازی نے عمران خان کے ساتھ بنی گالہ میں اہم ملاقات کی۔ 

ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان اور سردار عبدالقیوم نیازی کے درمیان گزشتہ روز ہونے والی ملاقات خوشگوار نہیں رہی۔سردار عبدالقیوم نیازی نے عمران خان کے سامنے علی امین پر الزام لگایا کہ انہوں نے 30 کروڑ روپے لیکر میرے خلاف تحریک عدم اعتماد کی سازش کی، سردار عبدالقیوم نیازی کے الزامات پر عمران خان حیران رہ گئے اور انہوں نے شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں ایک انکوائری کمیٹی  تشکیل دیدی۔

اب ذرائع سے پتا چلا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کو آگاہ کر دیا گیا تھا کہ شاہ محمود قریسی کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی نے ان کے الزامات کو پزیرائی نہیں بخشی اور ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر کارروائی کل آگے بڑھے گی۔

ذرائع وزیراعظم آزاد کشمیر کا بتانا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کارروائی مکمل نہیں ہو سکے گی، اگر عمران خان نے پارٹی ارکان کو تحریک عدم اعتماد واپس لینے کا نہ کہا تو سردار عبدالقیوم نیازی مستعفی ہو جائیں گے جس کے بعد یہ تحریک عدم اعتماد ختم ہو جائے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آزاد کشمیر میں وزارت عظمیٰ کا بحران مزید سنگین سے سنگین تر ہوتا نظر آ رہا ہے اور اس حوالے سے آئندہ 24 گھنٹے انتہائی اہم قرار دیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ  آزاد کشمیر کے وزیراعظم عبدالقیوم نیازی کے خلاف   تحریک عدم اعتماد وزیرمالیات ماجد خان اور اکبر ابراہیم نےجمع کرائی جبکہ درخواست گزاروں کی جانب سےمتبادل وزیر اعظم کے لیے سردار تنویر الیاس کا نام تجویز کیا گیا۔