عمران خان نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو استعفیٰ دینے سے روک دیا

 عمران خان نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو استعفیٰ دینے سے روک دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےوزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کو استعفیٰ دینے سے روک دیا۔ 

 وزیراعظم آزاد کشمیر   عبدالقیوم نیازی نے عمران خان سے ملاقات میں شکوہ کیا اور کہا کہ ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد بڑی سازش ہے، آپ کو جو بتایا گیا وہ درست نہیں ہے، اپنے خلاف سازش کو ثابت کروں گا۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر عمران خان کی جانب سے سردار عبد القیوم نیازی پر اعتماد کا اظہار کیا گیا اور انہیں مستعفی ہونے سے روک دیا گیا۔

دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے،کمیٹی تمام اسٹیک ہولڈرز کی شکایات کا جائزہ لے کر 14 اپریل کی دوپہر تک فیصلہ کرے گی۔

واضح رہے کہ  آزاد کشمیر کے وزیراعظم عبدالقیوم نیازی کے خلاف   تحریک عدم اعتماد وزیرمالیات ماجد خان اور اکبر ابراہیم نےجمع کرائی جبکہ درخواست گزاروں کی جانب سےمتبادل وزیر اعظم کے لیے سردار تنویر الیاس کا نام تجویز کیا گیا۔