(حافظ شہباز علی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں کٹوتی نہ کرنے اور سابق کرکٹرزکی پنشنز اور ڈومیسٹک کرکٹرز کے معاہدے برقرار رکھنے کا اعلان کردیا ،احسان مانی نے انڈین بورڈ کو ناقابل اعتبار قرار دےدیا۔
پاکستان کرکٹ بور ڈ کے چیئرمین احسان مانی نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ اس مشکل وقت میں بورڈ کی اولین ترجیح قومی کرکٹرز اور ملازمین کو تحفظ دینا ہے ۔کھلاڑیوں اور ملازمین کے بغیر بورڈ کچھ بھی نہیں، کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں کٹوتی یا ملازمین کو نکالنے کے بارے میں نہیں سوچ رہے۔
Chairman Ehsan Mani assures professional cricketers and PCB staff that the organisation will look after them in these testing times.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 14, 2020
Stay tuned for full interview. pic.twitter.com/LS2LcDcBHU
چئیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں نئے براڈ کاسٹنگ معاہدے میں مشکل ضرورہو گی ،اس حوالے حکمت عملی بنارہے ہیں۔بھارت کے ساتھ سیریز نہ ہونے سے نقصان ہوتا ہے مگر ہم اس حوالے سے سوچتے بھی نہیں۔انہوں نے کہا کہ انڈین بورڈ قابل بھروسہ نہیں، وہ کئی بار معاہدے کرکے توڑ چکا ہے۔
PCB has competitive home series in the upcoming seasons and doesn't need to factor home series against India when negotiating future commercial rights deals: PCB Chairman Ehsan Mani pic.twitter.com/YQp7zMPjpA
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 14, 2020
چیئر مین پی سی بی احسان مانی نے مستقبل قریب میں بھارت کے ساتھ سیریز کے امکانات کو رد کردیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا موجودہ براڈ کاسٹنگ کا معاہدہ تقریبا ختم ہو گیا ہے ۔احسان مانی نے کہاکہ آئندہ فیوچر ٹور پرواگرام میں ہماری انگلینڈ ،آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے ساتھ ہوم سیریز ہے۔
احسان مانی نے کہا کہ آئی سی سی کے 5 سے 6 ایونٹس کی میزبانی میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ہم نے انڈر 19 سے لے کر ورلڈ کپ تک کی میزبانی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔