ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان، بنگلہ دیش تعلقات میں مثبت پیش رفت

پاکستان، بنگلہ دیش تعلقات میں مثبت پیش رفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

انور عباس: پاکستانی ہائی کمشنر عمران حیدر نے بنگلہ دیشی صدر میرزا فخر الاسلام عالمگیر سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران بنگلہ دیشی صدر نے صدر آصف علی زرداری کے تہنیتی پیغام پر شکریہ ادا کیا اور جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا دونوں رہنماؤں نے صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور ثقافتی تعاون میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ملاقات میں پاکستان بنگلہ دیش نالج کوریڈور کے تحت تعاون پر بھی بات ہوئی، جس کے تحت تقریباً 200 بنگلہ دیشی طلبہ پاکستانی جامعات میں زیر تعلیم ہیں۔

پاکستانی ہائی کمشنر عمران حیدر نے بتایا کہ پاکستانی ماہرین بنگلہ دیشی طبی عملے کو اعضا کی پیوند کاری کی تربیت دے رہے ہیں جبکہ بنگلہ دیش سے پاکستان میڈیکل ٹورازم میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

ملاقات میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست فضائی رابطے اور پروازوں کی تعداد بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی۔ بنگلہ دیشی صدر نے کہا کہ بہتر فضائی رابطہ کاروباری، ثقافتی اور عوامی روابط کے فروغ کیلئے اہم ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان فارماسیوٹیکلز، سیرامکس اور زراعت کے شعبوں میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا  پاکستان اور بنگلہ دیش نے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے موجودہ مثبت پیش رفت کو مزید آگے بڑھانے اور مسلسل روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔