مریم مظہر:میاں چوک قائد ملت کالونی مین روڈ گزشتہ پانچ ماہ سے سیوریج کے سنگین مسائل سے دوچار ہے، متعدد شکایات کے باوجود مقامی انتظامیہ مسئلہ حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق گٹروں کا گندا پانی سڑکوں اور گلیوں میں جمع ہونے سے شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ شہری گندے پانی کے درمیان زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
مکینوں کا کہنا ہے کہ گھروں میں سپلائی ہونے والے پانی کے ساتھ سیوریج کا گندا پانی بھی مکس ہوکر آ رہا ہے، جس سے صحت کے حوالے سے بھی تشویش پائی جاتی ہے۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ادارے فوری نوٹس لیتے ہوئے گٹروں کی صفائی اور نکاسی آب کا مسئلہ جلد از جلد حل کریں۔