ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم گرم،  آج بارش ہوگی یا نہیں؟ اہم پیشگوئی

لاہور میں گرمی کی شدت برقرار، درجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کا امکان

موسم گرم،  آج بارش ہوگی یا نہیں؟ اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:باغوں کے شہر لاہور میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، ہواؤں کی رفتار کم ہونے کے باعث سورج کی تپش میں اضافہ ہوگیا ہے۔

آسمان پر کہیں کہیں بادل بھی موجود ہیں تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

 ماہرین کے مطابق شہر میں ہوائیں 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔