ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، 200 آفٹرنون سکولز  کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دیدی

پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، 200 آفٹرنون سکولز  کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب حکومت نے 200 آفٹرنون سکولز  کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دے دی، جس کے بعد ابتدائی سے ہائی لیول تک سکولز کی اپ گریڈیشن دی جائے گی۔

 سکولوں کی اپ گریڈیشن پر 47 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز خرچ ہوں گے۔ اپگریڈ ہونے والوں میں 64 سکول پائلٹ پروجیکٹ کے تحت شامل کیے گئے ہیں، اپگریڈیشن میں 136 نئے سکولوں کو شامل کیا گیا ہے۔ محکمہ خزانہ نے اپ گریشن کیلئے پہلے مرحلے  10 کروڑ روپے جاری کر دیئے ۔ 

منصوبے کی مدت یکم اپریل 2025 سے 30 جون 2027 تک ہوگی ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو فنڈز کے استعمال کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم  جاری کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب اساتذہ کی بھرتی اور تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے بھی گائیڈ لائن جاری کر دی گئی ہے۔