ویب ڈیسک: ریپر لل نیس اور گلوکار جسٹس بیبر نے ایم ٹی وی سالانہ ایوارڈز کی تقریب میں بہترین پرفارمر کے ایوارڈ لے اڑے ہیں۔
کورونا وائرس کے روز افزوں پھیلاؤکے باوجود نیویارک میں ہونے والی تقریب میں ہزاروں ماسک پوش مداحوں نے شرکت کی۔ ریپر لل نیس اور گلوکار جسٹس بیبر نے ایم ٹی وی سالانہ ایوارڈز کی تقریب میں بہترین پرفارمر کے ایوارڈ لے اڑے ہیں۔ نئی گلوکارہ اولیویا روڈریگو اور کورین پاپ بینڈ بی ٹی ایس نے بھی ایوارڈ جیتے ہیں۔ یادرہے گذشتہ برس ہونے والی وی ایم اے کی تقریب میں لوگوں کو شرکت کی اجازت نہیں دی گئی تھی ۔
.@LilNasX takes home the ???? for #VMA Video Of The Year! pic.twitter.com/Im2sGgNqZY
— Video Music Awards (@vmas) September 13, 2021
ایم ٹی وی کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر جسٹس بیبر کے علاوہ ایلشیا کیز ، ڈوجا کیٹ خ ایڈشیرین، مشین گن کیلی، شان مینڈیز اور دیگر نے بھی پرفارم کیا۔ گلوکارہ میڈونا نےتقریب میں اچانک اپنی آمد سے پرستاروں کو حیران کردیا جبکہ میڈونا کا نامناسب لباس دیکھ کر مداح بھی پریشان نظر آئے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین نے پاپ گلوکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ ان کی درجنوں میمز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں۔
ایوارڈ کی تقریب میں اس وقت بد مزگی دیکھنے میں آئی جب کونر مکگریگر نے مشین گن کیلی پر شمپئین سے بھرا گلاس دے مارا تاہم انہیں انتظامیہ کے اہلکار نے موقع سے ہٹادیا۔
— Entertainment Tonight (@etnow) September 13, 2021