اداکارہ منال خان کو کتنا حق مہر ملا؟

Minal Khan
کیپشن: Minal Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ منال خان  رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں اور ان کی شادی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں جن میں نکاح کی تقریب کی بھی ویڈیو ہے ۔

 سوشل میڈیا پر اس وقت منال خان کے حق مہر کے حوالے سےباتیں کی جارہی ہیں کہ انہیں کتنا حق مہر دیا گیا تاہم اب یہ معاملہ حل ہو گیا، سوشل میڈیا پر منال خان کے نکاح کی ایک ویڈیو وائرل ہو ئی ہے جس میں مولوی صاحب نکاح پڑھا رہے ہیں ۔ ویڈیو میں نکاح کے وقت مولوی صاحب کو دو لاکھ روپے سکہ رائج الوقت بطور حق مہر کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے.

  نکاح کی ایک  اور ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ  دلہن کی بہن ایمن خان اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پائیں اور ان کے نکاح کے موقع پر ان کے آنسو   چھلک پڑے، اس کے برعکس اداکارہ منال خان اپنی شادی کے موقع  پر بے حد خوش دکھائی دیں اور رخصتی کے وقت بھی اُن کی آنکھوں میں آنسو نہیں آئے۔

خیال رہے کہ اداکارہ منال خان کا نکاح رواں ماہ کی 10 تاریخ کو اداکار احسن محسن کے ساتھ ہوا۔

Sughra Afzal

Content Writer