حافظ شہباز : رمیزراجہ پاکستان کرکٹ بورڈکےبلامقابلہ چیئرمین منتخب ،پی سی بی الیکشن کمشنرجسٹس( ر)عظمت سعید کی زیر صدارت بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا۔
خصوصی اجلاس کی صدارت پی سی بی الیکشن کمشنرجسٹس( ر)عظمت سعید نے کی اجلاس میں رمیز راجہ، وسیم خان، اسد علی خان سمیت دیگر گورننگ بورڈ ممبران شریک ہوئے ۔ رمیز راجہ بلامقابلہ چیئر مین پی سی بی منتخب ہوگئے
پی سی بی گورننگ بورڈ کے چار آزاد ارکان، پیٹرن کے دو نمائندے، تین منتخب صوبائی نمائندے اور چیف ایگزیکٹیو شامل ہیں۔ چار آزاد نمائندے، پیٹرن کے دو نمائندوں نے ووٹ کا حق استعمال کیا۔ نومنتخب چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ 2بجے پریس کانفرنس کریں گے۔
ابتک 13 سیاستدان ،7ریٹائر فوجی افسران،3جج ، 4بیوروکریٹس ، ایک جرنلسٹ، ایک چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ چیئرمین پی سی بی رہا۔ نجم سیٹھی3مرتبہ، ذکا اشرف اور شہریار خان 2،2مرتبہ چیئرمین منتخب ہوئے، نواب آف ممدوٹ افتخار حسین مئی 1948 میں پہلے چیئرمین پی سی بی بنے ،نذیر احمد خان 1950سے 1951 تک ،عبدالستار پیرازادہ 1951 سے1953 تک ، امین الدین 1953 سے 1954 تک، محمد علی بوگرہ 1954 سے 1955 تک چیئرمین پی سی بی رہے۔ سکندر مرزا 1955 سے 1958 تک ،محمد ایوب خان 1958 سے 1960تک ، جسٹس اے آر کارنیلس 1960 سے 1963 تک ، سید فدا حسین 1963 سے 1969 تک ، اکرام الدین 1969 سے 1972 تک، عبدالحفیظ کاردار 1972 سے 1977 تک، محمد حسین 1977 سے 1978 تک ،خواجہ محمد اظہر 1978 سے 1980 تک ، نور خان 1980 سے 1984 تک ، غلام صفدر بٹ 1984 سے 1988 تک ،زاہد علی اکبر 1988 سے 1992 تک ، نسیم حسن شاہ 1992 سے 1994 تک چیئرمین پی سی بی رہے۔
جاوید برکی 1994 سے 1995تک ، سید ذوالفقار بخاری 1995 سے 1998 تک ،خالد محمود 1998 سے 1999 تک ،مجیب الرحمٰن اگست 1999 سے اکتوبر 1999 تک ، ظفر الطاف اکتوبر 1999 سے دسمبر 1999 تک ، توقیر ضیا دسمبر 1999 سے دسمبر 2003 تک، شہریار خان دسمبر 2003 سے اکتوبر 2006 تک ، نسیم اشرف 2006 سے 2008 تک، اعجاز بٹ 2008 سے 2011 تک ، ذکا اشرف اکتوبر 2011 سے مئی 2013 تک ،نجم سیٹھی جون 2013 سے جنوری 2014 تک ، نجم سیٹھی فروری 2014 سے مئی 2014 تک ، نجم سیٹھی اگست 2017 سے اگست 2018 تک ،احسان مانی 2018 سے اگست 2021 تک چیئر مین پی سی بی رہے