ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پروین سکندر گل کی پوسٹمارٹم رپورٹ میں دل دہلا دینے والے انکشافات

 پروین سکندر گل کی پوسٹمارٹم رپورٹ میں دل دہلا دینے والے انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) سابق ایم پی اے پروین سکندر گل کی پوسٹمارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی، رپورٹ کے مطابق پروین سکندر گل کی موت سر پر لگنے والی ضرب سے ہوئی۔

سٹی42 نے مقتولہ پروین سکندر گل کی پوسٹمارٹم رپورٹ حاصل کرلی، پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق پروین سکندر کے سر پر آہنی ہتھیار سے دو وار کیے گئے ،  سر پر ضربیں موت کا باعث بنیں، موت واقع ہونے کے بعد ان کے گلے میں پھندا کسا گیا جبکہ جسم پر بھی تشدد کے نشانات موجود ہیں۔

واضح رہےکہ چند روز قبل سابق ایم پی اے پروین سکندر گل کی لاش انکے گھر کے ایک کمرے سے ملی تھی جس پر پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

پولیس کے مطابق ویڈیو اور انکی پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer