ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے تمام مراعات کیساتھ ڈاکٹر احمد رضا کو واپس بحال کردیا

پنجاب حکومت نے تمام مراعات کیساتھ ڈاکٹر احمد رضا کو واپس بحال کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: پنجاب حکومت نے ڈاکٹر احمد رضا کو تمام مراعات کے ساتھ ایک سال بعد دوبارہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 لاہور ڈویژن تعینات کر دیا، ڈاکٹر احمد رضا کو ڈی جی رضوان نصیر نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔           

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر احمد رضا کی جانب سے نوکری سے برخاست ہونے کے بعد پنجاب حکومت کو اپیل کی گئی جس میں بتایا گیا کہ ریسکیو آفیسر کو ڈی جی کسی قانون کے تحت نوکری سے برخاست نہیں کر سکتا، جس کے بعد پنجاب حکومت نے اس حوالے سے انکوائری کی اور ڈاکٹر احمد رضا کو دوبارہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر لاہور ڈویژن تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں لکھا گیا کہ ڈاکٹر احمد ضا کو تمام تر مراعات کے ساتھ واپس عہدے پر تعینات کیا جائے۔ ڈاکٹر احمد رضا نے نوٹیفکیشن کے بعد اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔